اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں ناروے کے سفارتخانے کو بند کیا جائے تاکہ بےچینی کا خاتمہ ہو، علامہ شہنشاہ نقوی

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ مسلمان مذہبی معاملات میں انتہائی حساس ہیں اور کبھی دین اسلام، قرآن اور نبی کریم (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔

شیعت نیوز: نامورعالم وذاکراہل بیتؑ وخطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قرآن مجید کی توہین اور بےحرمتی انتہائی افسوسناک ہے پاکستان میں ناروے کے سفارتخانے کو فوری بند کیاجائے، مسلمان کسی بھی صورت میں اس عظیم کتاب کی گستاخی کو برداشت نہیں کریں گے، آزادی رائے کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ کسی مذہب کے پیروکاران کو تکلیف پہنچائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت سکردو روڈ کے فنڈز روک کر وفاقی حکومت نے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے، اسلامی تحریک گلگت بلتستان

انہوںنے کہاکہ ناروے حکومت اس حرکت پر معافی مانگے اور مجرمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ مسلم دنیا میں پھیلی ہوئی بےچینی کا خاتمہ ہو اور عالمی امن خطرے میں نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین قرآن پاک پر اوآئی سی اور یورپی یونین میں قرارداد پیش کرنےکافیصلہ لائق تحسین ہے، علامہ احمد اقبال

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ مسلمان مذہبی معاملات میں انتہائی حساس ہیں اور کبھی دین اسلام، قرآن اور نبی کریم (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عاشق امام زمانہ ؑ شہید علی ناصرصفوی اور ان کی اہلیہ کی شہادت کو 19برس بیت گئے

انہوں نے حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ عالمی سطح پر احتجاج کے ساتھ ساتھ ناروے حکومت سے اپنے سفیر کو واپس بلوائیں اور پاکستان میں ناروے کے سفارتخانے کو بند کیا جائے تاکہ بےچینی کا خاتمہ ہو اور احتجاج ریکارڈ ہو سکے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں:قرآن کریم ھدایت انسانی کا جامع دستور ہے پوری دنیا مل کر بھی اس کی نظیر لانے سے عاجز ہے،علامہ مقصودڈومکی

یہ خبر لازمی پڑھیں:علامہ ناظرعباس تقوی کا قرآن مجید کی توہین کرنے والے ملعون شخص کی پھانسی کا مطالبہ

یہ خبر لازمی پڑھیں:قرآن مجید کی بے حرمتی سے اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ، علامہ ساجد علی نقوی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button