اہم ترین خبریںپاکستان

فرذقِ ہند، اُستاد الشعراء بزرگ شاعرِ اہل بیتؑ سید قائم مہدی نقوی المتخلص ساحر لکھنویؔ انتقال کرگئے

مرحوم اعلیٰ پائے کے دانشور اور شاعرتھے ۔ ان کے انتقال سے اردو ادّب کا ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔

شیعت نیوز: فرذقِ ہند، اُستاد الشعراء بزرگ شاعرِ اہل بیتؑ سید قائم مہدی نقوی( ساحر لکھنویؔ) طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے ۔ مرحوم اعلیٰ پائے کے دانشور اور شاعرتھے ۔ ان کے انتقال سے اردو ادّب کا ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔ مرحوم نےنوحہ نگاری ، مرثیہ نگاری اور نثرنگاری میں اعلیٰ مقام پایا۔

یہ بھی پڑھیں: توہین قرآن پاک پر اوآئی سی اور یورپی یونین میں قرارداد پیش کرنےکافیصلہ لائق تحسین ہے، علامہ احمد اقبال

تفصیلات کے مطابق خاندان اجتہاد اور برِّ صغیر کے صفِ اوّل کے شاعر حضرتِ سید قائم مہدی نقوی المتخلص ساحر لکھنویؔ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے ، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز مغربین امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں اداکی جائے گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عاشق امام زمانہ ؑ شہید علی ناصرصفوی اور ان کی اہلیہ کی شہادت کو 19برس بیت گئے

واضح رہے کہ سید قائم مہدی نقوی المعروف ساحر لکھنویؔ 1931 عیسوی میں کراچی میں پیدا ہوئے ، ان کے والد گرامی کا نام نواب سید اختر حسین صاحب اعلی اللّہ مقامہ تھا، مرحوم نے مشترکہ ہندوستان کے انتہائی دیندار اور عالم گھرانے میں آنکھ کھولی ۔

یہ بھی پڑھیں: مختار ثقفی پر تہمت اور الزام لگانے والے وہی ہیں جن کے آباؤاجدادمختارکے ہاتھوں قتل ہوئے،سبطین سبزواری

بزرگ شاعر حضرتِ سید قائم مہدی نقوی المتخلص ساحر لکھنوی نے پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا (سید محمد مہدی عرف دانش) کو سوگوار چھوڑا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا کراچی میں احتجاج

بزرگ شاعر ساحر لکھنویؔ کے انتقال پر ادبی حلقوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button