اہم ترین خبریںپاکستان

توہین قرآن پاک پر اوآئی سی اور یورپی یونین میں قرارداد پیش کرنےکافیصلہ لائق تحسین ہے، علامہ احمد اقبال

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام کے مقدسات کی توہین کرنے کا مقصد امت مسلمہ کو مشتعل کرنا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے پاکستان کی طرف سے ناروے واقعہ کے خلاف او آئی سی اور یورپی یونین میں قرار داد پیش کرنے کے فیصلے کو لائق تحسین قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے اضطراب کا باعث ہے۔ اس افسوسناک واقعہ پر حکومت کا موقف عوامی امنگوں کا عکاس ثابت ہو گا۔مذہب کے معاملے میں جذباتی ہونا ایک فطری عمل ہے۔دین اسلام ہمیں جان،مال،اولاد سب پر مقدم ہے۔ وہ استکباری قوتیں جو اسلامی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں وہ مذموم ہتھکنڈوں سے دین اسلام کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کر کے اس کے تشخص کو داغدار کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں ،رہنماشیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام کے مقدسات کی توہین کرنے کا مقصد امت مسلمہ کو مشتعل کرنا ہے۔دشمنوں کے ایسے شر پسندانہ اقدامات کو حکمت و تدبر سے ناکام بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا داعی ہے لیکن جب دین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جائے تو پھر اللہ کے حکم کے مطابق ہمیں ترجیحات بدلنے کا بھی مکمل اختیار حاصل ہے۔اس وقت صیہونی و نصرانی قوتیں پوری دنیا میں اسلام کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ناروے سے سفارتی تعلقات منقطع اور سفیر کو پاکستان بدر کریں، علامہ باقرعباس زیدی

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہاکہ عالمی ذرائع ابلاغ انہی منفی طاقتوں کے شنکجے میں ہے۔جو مسلمانوں کو دہشت گرد اور خونخوار ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔اس غیر حقیقی اور خود ساختہ بیانیے کو رد کرنے کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد اولین شرط ہے۔عالم ک±فر کو سرنگوں کرنے کے لیے عالم اسلام کو باہم متحد ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مقدسات کی توہین پر پوری امت مسلمہ سے ایک جیسی آواز بلند ہونی چاہیے۔ جس میں خوف یا مصلحت کا کوئی عنصر موجود نہ ہو۔انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی توہین کے خلاف اوآئی سی اور یورپی یونین  میں قرارداد جمع کروانے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button