مقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے القدس چینل اور فلسطینی محکمہ تعلیم کے دفاتر سیل کر دیے

شیعت نیوز:اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم القدس ٹی وی چینل کے ہیڈ کواٹر اور پرانے بیت المقدس میں قائم فلسطینی محکمہ تعلیم کا دفتر چھ ماہ کے لیے سیل کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کےوزیر کے حکم پر پرانے بیت المقدس میں الرصاصی مسجد کو بھی سیل کردیا ہے اور اس کی چابیاں ضبط کرلی ہیں۔

قابض فوج نے گذشتہ روز پرانے بیت المقدس میں القدس چینل کے دفتر پر دھاوا بولا اور چینل میں گھس کر توڑپھوڑ کے بعد اس کے کمپیوٹر اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اسرائیلی حکام نے چینل کی ایک نامہ نگار کریسٹین ریناوی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

عینی شاہدین نے تبایا کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج، پولیس اور انٹیلی جنس حکام پرمشتمل بھاری نفری نے پرانے بیت المقدس میں فلسطینی محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ آفس پر چھاپہ مارا اور دفتر میں موجود ملازمین کو زدو کوب کرنے کے بعد اسے سیل کردیا۔

فلسطینی محکمہ تعلیم کے مرکز میں یتیم بچوں کا ایک اسکول اور متعدد دیگر دفاتر شامل ہیں۔ قابض فوج نے دفتروں کے کمپیوٹر بھی قبضے میں لے لیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button