اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک فوج کے سپہ سالارجنرل باجوہ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے تہران میں اہم ملاقات

یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی تھی

شیعت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما عارف قنبری ایک مرتبہ پھر گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی مظالم عرب و اسلامی ممالک کی بے حسی کا نتیجہ ہیں، علامہ قاضی نیاز نقوی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، جبکہ ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔اس موقع پر ایرانی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی خواتین شراب نوشی اور غیر مردوں سے جنسی تعلقات استوار کر سکتی ہے،مفتی ابوزقم

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور ایرانی سپہ سالار میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کی ملاقات ہوئی، ان ملاقاتوں میں باہمی عسکری تعلقات، تعاون پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک فوج جنرل قمرباجوہ کا دورہ تہران ، ایرانی ہم منصب میجر جنرل باقری سے ملاقات

یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جبکہ پاک ایران بارڈر سکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button