پاکستان

خانہ فرہنگ ایران پشاور کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

جشن عید میلاد النبیؐ میں اہم شخصیات اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھرپور شرکت کی

شیعت نیوز :خانہ فرہنگ ایران پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ جشن میلاد النبیﷺ اور "وحدت اور اتحادبین المذاہب اسلامی” کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق خانہ فرہنگ ایران پشاور کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جشن عید میلاد النبیؐ سے پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان، پیر سید عثمان شاہ، مولانا طیب قریشی، مولانا محمد شعیب، مولانا ارشاد حسین خلیلی کے ساتھ دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم دنیا کو جن مصائب کا سامنا ہے، یہ سب ان کی تقسیم کی وجہ سے ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ علماء کرام آنحضرتﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں :گورنر ہاؤس پارا چنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

اپنی تقریر میں خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر جنرل مہران اسکندریان نے کہا کہ آج ہم آنحضرتﷺ کے مقدس نام کی برکت سے اکٹھے ہوئے ہیں، اس وحدت اور اتحاد کو مستحکم تر کرنے کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ بنیں۔ انہوں نے مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر علامہ اقبال کے شعر کی تشریخ میں کہا کہ ہمارا دین، ہمارا قبلہ، ہمارا اللہ، ہمارا پیغمبرﷺ، ہماری کتاب قرآن ایک ہے، کاش ہماری امت بھی ایک ہوتی۔پروگرام کے آخر میں خانہ فرھنگ کی طرف سے اردو زبان میں کتاب "محمدﷺ نبی ہمیشہ کیلئے” کی رونمائی بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button