پاکستان

وزیر سیاحت گلگت بلتستان میں فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں، علامہ سید راحت حسین

ثقافت کے نام پر مجرے بند نہیں کروائے گئے تو گلگت بلتستان کے عوام بھرپور ردعمل دکھائیں گے

شیعت نیوز :وزیر سیاحت اور سیکریٹری سیاحت سمیت حکومتی افراد اور غیر ملکی این جی اوز علاقے میں فحاشی پھیلارہے ہیں۔ ثقافت کے نام پر مجرے بند نہیں کروائے گئے تو گلگت بلتستان کے عوام بھرپور ردعمل دکھائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق قائد گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسین الحسینی نے نماز جمعہ کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر سیاحت گلگت بلتستان، سیکرٹری سیاحت، محکمہ سیاحت، اے کے آر ایس پی اور دیگر بین الاقوامی این جی اوز گلگت بلتستان میں فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں۔ثقافتی پروگرامات کے نام پر مجرے کرائے جا رہے ہیں کہ جس میں میں ہنزہ اور اسکردو کی خواتین کی تیزی سے شمولیت انتہائی خطرناک ہے

یہ بھی پڑھیں :ہم پاک فوج سے محبت کرتے ہیں لیکن جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس سے مجھے ڈر لگتا ہے،آغاراحت حسینی

علامہ سید راحت حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک اسلامی روایات کا حامل علاقہ ہے، جس کی مثال پوری دنیا میں دی جاتی ہے، لیکن کچھ عناصر پیسوں کی خاطر  گلگت بلتستان کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے سیاح گلگت بلتستان  کی روایات، مہمان نوازی اور سادگی کی مثالیں دے رہے ہیں لیکن یہاں حکومتی سرپرستی میں ایسے بے حیاء پروگرام رکھے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان تیزی سے بے راہ روی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔علامہ راحت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر گلگت بلتستان کی ثقافت کے نام پر مجرے بند نہیں کروائے گئے تو عوام سخت اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button