یمن

سعودی اتحاد یمن کا تیل چرا رہا ہے۔ یمنی وزیر پیٹرولیم

شیعت نیوز : یمن کے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سعودی اتحاد سالانہ سات ارب ڈالر سے زیادہ کا تیل چرا کر لے جارہا ہے۔

احمد دارس کا کہنا تھا کہ صوبہ مآرب کی آئل فیلڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی یومیہ سات سو ملین یمنی ریال کے برابر ہے جسے سعودی اتحاد اور اس سے وابستہ عناصر لوٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  یمن کے سرحدی علاقوں میں سعودی جارحین کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے

انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد یمنی آئل فیلڈ سے یومیہ اسی ہزار بیرل تیل نکال کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کر رہا ہے۔

یمن کے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد میں شامل ممالک اور ان کے ایجنٹوں نے گزشتہ سال کے دوران یمن کا اٹھارہ ملین بیرل تیل لوٹا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سعودی عرب کے مرکزی بینک میں جمع کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد تیل بردار جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہونے دیتا

قبل ازیں انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا تھا کہ مارچ دوہزار پندرہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک سعودی اتحاد نے اپنے زیر قبضہ علاقوں سے ایک سو بیس ملین بیرل یمنی تیل چرا کر بلیک مارکیٹ میں بیچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button