مقبوضہ فلسطین

صیہونی ریاستی دہشت گردی، ایک ہی خاندان کے 8 فلسطینی شہید، 12 زخمی

شیعت نیوز : فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 فلسطینی شہید اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی بارود کی بارش جاری، شہداء کی تعداد 32 ہوگئی

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں البرکہ کے مقام پر’’ابو ملحوس‘‘ نامی فلسطینی شہری کے گھر پر میزائل برسائے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے کم سے کم 8 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

عبرانی ویب سائٹ’’0440‘‘ کے مطابق دیر البلح کے مغرب میں اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے رہنما رسمی ابو ملحوس کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 فلسطینی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

شہداء میں رسمی ابو ملحوس، یسری ابو ملحوس، مریم ابو ملحوس، معاذ ابو ملحوس، وسیم ابو ملحوس، مہند ابو ملحوس اور دو بچے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران اب تک 34 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جہاد نےایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ مگریاد رکھے اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،بیان کے مطابق اسرائیل کو ریاستی دہشت گردی کا جواب اسی طرح دیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button