یمن

یمن: صوبہ صعدہ پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

شیعت نیوز: سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کی شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقہ رازخ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الحدیدہ میں سعودی عرب یمنی بچوں کی زندگی کا چراغ گل کرنے میں مصروف

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اپنی تاریخی شکست کا غصہ نہتے عربوں پر نکال رہا ہے۔ یمنی فورسز کے ہاتھوں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی بحری جہاز سے امریکی ہتھیار یمن پہنچائے گئے: CNN

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کا کہناہے کہ سعودی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button