اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم لیڈیز ونگ نے بھی حکومت وقت سے گستاخ امام مھدی عج کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور احتجاج ہمارا حق ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے گستاخ امام زمانہ عج عبدالستار جمالی کے خلاف ضلع کونسل فیصل آباد میں احتجاجی مظاھرہ کیا گیا اور اس ملعون کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملعون عبدالستار جمالی کی فرزند رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم امام مھدی علیہ سلام کی شان میں کی گئ گستاخی پر پرزور مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: فرزند رسولؐ امام مہدیؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف اہلیان گلگت بھی سراپااحتجاج

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور احتجاج ہمارا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخِ امام مہدی ؑ ملعون اعظم طارق قتل کیس ، بے گناہ محسن نقوی عدالت سے باعزت بری

انھوں نے کہا کہ ہم پر امن پاکستانی ہیں لیکن ہم کسی صورت توھین رسولؐ خدا و اھلبیت رسولؐ برداشت نہیں کرینگے اھلبیت علیھم السلام اور رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری جانشین اور شیعان اھلبیت ع کے آخری امام ، امام مھدی علیہ سلام کی حرمت پر ھماری جانیں قربان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیان پاراچنار کا گستاخ ِ امام مہدی ؑ عبدالستار ملعون کو بھارتی ایجنٹ قرار دیکر پھانسی کا مطالبہ

انھوں نے مزید کہا کہ توھین امام مھدی عج دراصل توھین رسالت مآب (ص) ہے حکومت کو چاہیے کہ شجرہ خبیثہ کی مثال بننے والے اس گستاخ کو جلد از جلد پھانسی کی سزا دی جاۓ اور اس کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان مظفر گڑھ کاگستاخی امام مہدی ؑ کے مرتکب ملعون عبد الستار جمالی کی پھانسی کا مطالبہ

واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کی جانب سے فقط اس کی ملعون کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button