یمن

سعودی بحری جہاز سے امریکی ہتھیار یمن پہنچائے گئے: CNN

شیعت نیوز :سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ اسے ایک ایسی ویڈیو فیلم ملی ہے جسے خفیہ طور پر فلمایا گیا ہے اور اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کی تاریکی میں امریکی ساخت کی اوشکوش بکتربند گاڑیاں جنوب مغربی یمن کی عدن بندرگاہ پر اتاری جا رہی ہیں۔

سی این این نے ان اطلاعات کو منظر عام پر لانے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جس بحری جہاز پر امریکی ہتھیار اور فوجی ساز و سامان یمن پہنچائے گئے ہیں اس کا نام ، بحری ھفوف، سعودی بتایاگیا ہے۔

دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ انتیس اکتوبر کو اس بحری جہاز کے عدن میں ظاہر ہونے سے پہلے اس کے جی پی ایس سسٹم کو بند کردیا گیا تھا۔

سی این این نے رپورٹ دی کہ یمن میں سعودی عرب سے وابستہ فریق اس شخص کو گرفتار کر لے گا جس کے بارے میں شک کرے گا کہ اس نے یہ ویڈیو سی این این کو دیا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button