اہم ترین خبریںپاکستان

راولپنڈی پولیس کا عزاداری امام حسینؑ کے خلاف ایک اور بھیانک اقدام

گھر میں مجلس عزاء کے انعقاد پر بانی مجلس سمیت دیگر ماتمیوں کے خلاف ایف آئی درج

شیعت نیوز :راولپنڈی پولیس کا عزاداری امام حسینؑ کے خلاف ایک اور بھیانک اقدام منظر عام پر آگیا۔ گھر میں مجلس عزاء کے انعقاد پر بانی مجلس کے خلاف ایف آئی درج ۔گھر میں مجلس برپا کرنے کو جرم قرار دینے والی پنجاب پولیس اسلام آباد بند کرانے کے لئے آنے والے مولانا ڈیزل کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تیار۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے تھانہ وارث خان کی حدود امر پورہ میں ایک مومن وارث شاہ کی جانب سے اپنے گھر میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا تھا۔بعد مجلس ماتم داری میں مصروف مومنین کو تھانہ وارث شاہ کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر عزاداروں سے دست درازی کی اور ماتم داری سے منع کیا۔بانی مجلس اور دیگر مومنین کی جانب سے انکار پر پولیس اہلکاروں نے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مزید نفری طلب کر لی۔مومنین کی جانب سے احتجاج کے بعد پولیس وہاں روانہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر مسافران عشق حسینؑ کیخلاف ایف آئی آر درج

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور،فیصل آباد،ملتان سمیت پنجاب کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں گھروں میں برپا ہونے والی مجالس کے علاوہ پرمٹ شدہ جلوسوں پر پنجاب پولیس کی جانب سے حملوں اور بانیان کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کے کئی واقعات رونماں ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت سمیت وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزاداری امام حسینؑ کے خلاف سازشیں مسلسل بے نقاب ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button