پاکستان

پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس نے فوجی افسران کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی

کمیٹی کے اراکین شلوزان شاملات کی عدم تقسیم کے معاملے کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں

شیعت نیوز :پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا کہ شرپسند عناصر امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے حوالے سے سرگرم ہیں۔اہلیان شلوزان پر امن رہیں، امن ہوگا تو عوام کے مسائل بھی حل ہونگے اور علاقہ ترقی کی راہ پر بھی گامزن ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس نے ضلع کرم میں شلوزان شاملات کی عدم تقسیم کا نوٹس لیتے ہوئے شلوزان قوم کے عمائدین سے شاملات کی تقسیم پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر ضلع کرم سے ایم این اے ساجد حسین طوری بھی موجود تھے۔ بریگیڈئیر نجف عباس نے کرنل جاوید اور کرنل زین العابدین کی سربراہی میں 30 رکنی کمیٹی بناتے ہوئے معاملات کے فوری حل کے حوالے سے کمیٹی کے منتخب اراکین کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں :صدہ بازار واقعے کو جواز بناکر فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نھیں دیں گے،میجر جنرل اسد نواز

بریگیڈئر نجف عباس نے پیر کے دن اہلیان شلوزان کا جرگہ بھی طلب کیا، جرگہ میں وہ افراد بھی شامل ہونگے جنہوں نے قومی شاملات پر ازخود قبضہ کیا ہوا ہے یا شاملات کی زمین فروخت کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور کرم ایجنسی کے عوام کرم ایجنسی کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button