یمن

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے

شیعت نیوز: اپنی شکست و ذلت کا یمنی عوام سے انتقام لینے کے لئے جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر بمبار طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ الحدیدہ کے مختلف رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں رہائشی مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی صوبہ حجہ پر وحشیانہ بمباری

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ گذشتہ بہتر گھنٹے میں یمن کے مختلف صوبوں منجملہ صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں میں جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے سترہ بار سے زائد حملے کئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے گذشتہ بیس ستمبر کو مشروط طور پر فائربندی کا اعلان کیا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد یمن کی امن کی پیشکش کو نظر انداز کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button