اہم ترین خبریںسعودی عرب

فرزند رسولؐ سے جنگ کا دعویدار بن سلمان غلامان مہدیؑ کے آگے سرنگوں

وزیراعظم عمران خان سے مزاکرات کے لئے راہ ہموار کرنے کی اپیل

شیعت نیوز :فرزند رسولؐ امام زمانہؑ سے جنگ کے بلند و بانگ دعوے کرنیوالا بدکار سعودی شہزادہ  بن سلمان ، گزشتہ روز یمنی مجاہدین کیجانب سے سعودی صوبے نجران پر تاریخی حملے اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل کامیابیوں کے بعد حکومت ایران سے مزاکرات کرنے پر مجبور۔

اطلاعات کے مطابق فرزند رسولؐ امام زمانہ ؑ سے جنگ کے دعویدار سعودی بدکار شہزادے بن سلمان نے ایرانی حکومت سے مزاکرات کرنے کے حوالے سے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مزاکرات کے لئے راہ ہموار کرنے کی اپیل کردی۔ زرائع کے مطابق یمنی مجاہدین کیجانب سے گزشتہ روز سعودی صوبے نجران پر یمن جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب کاروائی اور ایران کی مسلسل سفارتی کامیابیوں سے خوفزدہ بن سلمان نے ایرانی حکومت سے مزاکرات کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

سعودی ولی عہد بن سلمان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آل سعود اور ایران کے درمیان فوری اور نتیجہ خیز مزاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے واحد پاکستان ہی ہے کہ جو سعودی عرب اور ایران کے درمیان نتیجہ خیز مزاکرات اور ایران سے کشیدگی کے خاتمہ میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یمنی فوج کے ” نصر من اللہ ” آپریشن میں 500 سے زائد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی 2000 گرفتار

زرائع کے مطابق بن سلمان نے  سعودی عرب اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ کے دوران یمنی مجاہدین کی جانب ایران کا ساتھ دینے کے نتیجے میں آل سعود کی بادشاہت کے یقینی خاتمے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button