اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیری دہشتگردوں کے 100 سے زائد حملے ناکام بنانے والا شیعہ افسرٹریفک حادثے میں شھید

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دلیر شیعہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید امتیاز عباس شاہ دفتر جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں شھید

شیعت نیوز :تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں دہشتگردی کی نیت سے نصب کئے گئے 100 سے زائد بموں کو ناکارہ بنانے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دلیر شیعہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید امتیاز عباس شاہ دفتر جاتے ہوئے ایک ٹریفک حادثے میں شھید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے 100 سے زائد بم حملوں کو ناکام بنانے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید امتیاز عباس شاہ آج بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں ایک ٹریفک حادثے میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شھید ہوگئے۔زرائع کے مطابق سید امتیاز عباس آج حسب معمول اپنی رہائش گاہ سے دفتر جانے کے لئے نکلے تو ڈھاڈر روڈ پر ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے،جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے امتیاز شاہ صاحب کو مقامی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ شدید زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شھید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ پھر لہولہو!تکفیری دہشتگردوں کے بم دھماکے میں1شیعہ ہزارہ شہید متعددزخمی

قوم کا یہ گمنام سپوت کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان کو کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے 100 سے زائد حملوں سے محفوظ کرنے کے بعد آج بلا آخر ٹریفک حادثے میں ہم سے جدا ہو گیا۔ملت جعفریہ پاکستان کی تاریخ ایسے گمنام سپوتوں سے بھری ہوئی ہے کہ جن کا نام ہمیشہ سنہری حروفوں میں لکھا جائے کہ جنھوں نے گمنامی کی زندگی گزارتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کے لئے بے دریغ قربانیاں دیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button