پاکستان

نااہل پشاور پولیس نے تکفیری دہشتگر کو رہا کروایا ہے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

نا اہل پشاور پولیس کی وجہ سے تکفیری دہشتگرد افضل ملک کو بری کیا گیا

شیعت نیوز :نااہل پشاور پولیس کی جانب سے تکفیری دہشتگرد افضل ملک سے برآمد ہونے والے بارودی مواد کو عدالت میں ثابت نا کئے جانے پر عدالت عالیہ کی جانب سے تکفیری دہشتگرد افضل ملک کو بری کیا گیا۔

اطلاعات کےمطابق نااہل پشاور پولیس کی جانب سے ثبوتوں کی عدم فراہمی کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ 2013 میں پشاور پولیس کے ہاتھوںگرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگرد افضل ملک کی رہائشگاہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے گرفتار تکفیری دہشتگرد عمر قید کی سزا سنائی تھی، لیکن پشاور پولیس کی جانب سےکاروائی کے دوران افضل ملک کی رہائش گاہ سے برآمد ہونے والا بارودی مواد کا گرفتار دہشتگرد سے تعلق ثابت نا کئے جانے کی وجہ سے کیس ختم کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد افضل ملک کو باعزت کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور، خلاف قانون وآئین کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے عہدیداران سے پولیس حکام کی ملاقاتیں

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پشاور پولیس جانتی تھی کہ انہوں نے کتنا خطرناک تکفیری دہشتگرد پکڑا،جس سے بھاری مقدار میں بارود بھی برآمد ہونے کے باوجود پشاور پولیس کی ہی نا اہلی کی وجہ سے گرفتار دہشتگرد افضل ملک پر کیس ثابت نا ہوسکا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد سے برآمد ہونے والے بارودی مواد کو فوری طور پر سیل نہیں کیا گیا، جبکہ برآمد ہونے والے بارودی مواد کو 19 دن بعد متعلقہ تھانے کے محرر کے حوالے کیا گیا، اور اسی بنیاد پر افضل ملک جیسا خطرناک تکفیری دہشتگرد رہا ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button