اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور، ایس ایچ او لیاقت آباد نےمجلس عزا پر لاٹھی چارج کردیا

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مجلس عزاپر لاٹھی چارج اور گالیاں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی ایک کڑی ہے

شیعت نیوز : لاہور میں ابن زیاد کی باقیات پنجاب پولیس لیاقت آباد کے ایس ایچ او ابرار نےمجلس عزا منعقد کرنے پر مومنین پرلاٹھی چارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد کے ایس ایچ او ابرار نے پولیس کی نفری کے ہمراہ دھلے مین بازار سے برآمد ہونے والےشبیہ جھولہ شہزادہ علی اصغر ؑ کی مجلس میں بدتمیزی اور دست اندازی کی اور مومنین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ او ابرار مومنین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گالیاں بھی دیتا رہا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مجلس عزاپر لاٹھی چارج، تشدد اور گالیاں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی ایک کڑی ہے جس کے خلاف علاقے کے شیعہ سنی مسلمانوں نے ایس ایچ او کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

سینکڑوں افراد نے تھانہ لیاقت آباد کا گھیراؤ کر لیا اور ایس ایچ کو نوکری سے برطرف کر نے کا مطالبہ کیا۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے شرکاء کو غلیظ گالیاں دیں اور روائتی مجلس عزا کو بھی بند کروا دیا۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے دیگر تھانوں کی نفری بھی موقع پرپہنچ گئی، اعلی افسران کی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ ایس ایچ او کے خلا ف کاروائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں مجالس عزا اور جلوس عزا کے خلاف پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ منتظمین کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہےجس کے سبب ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پنجاب حکومت عزاداروں کو ہراساں کیے جانے اور مجالس عزا پر پولیس گردی کا فوری نوٹس لے اور ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے عناصر کی پوری طاقت کے ساتھ سرکوبی کرے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button