اہم ترین خبریںپاکستان

شہر قائد میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کی تیاری

ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 8، 9 اور دس محرم الحرام کیلئے علیحدہ علیحدہ اسٹیکر جاری کیے جائیں گے

شیعت نیوز: شہر قائد میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس جو نشتر پارک سے شروع ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہونگے، جلوس میں شرکت کرنے والی گاڑیوں کیلئے اسٹیکر و پاس اپنی ونڈ اسکرین پر چسپاں کرنا لازمی ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ٹاؤن انتظامیہ، میڈیا اور گورنمنٹ ایمبولینس سروسز کے منتظمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ جلوس میں شرکت کیلئے اپنی گاڑیوں کا اجازت نامہ (اسٹیکر و پاس) حاصل کرنے کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سیکورٹی برانچ گارڈن ہیڈ کوارٹرز، آغا خان سوئم روڈ کراچی سے 4 سے 6 ستمبر تک درخواست جمع کرائیں اور 7 ستمبر 2019 کو شام چار بجے کے بعد اسٹیکر اور پاس حاصل کرسکتے ہیں، گورنمنٹ ادارے دفتری لیٹر ہیڈ جو کسی گزیٹڈ افسر سے دستخط شدہ ہو، کے ساتھ جبکہ میڈیا اور ایمبولینس کیلئے ادارے کے لیٹر کے ساتھ گاڑی کی رجسٹریشن بک کی کاپی، ڈرائیور کے لائسنس کی کاپی، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور چھ تصاویر کے ساتھ رابط کریں۔

اجازت نامہ حاصل کرتے وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ایمبولینس اور میڈیا آرگنائزیشن وغیرہ اپنا اصل شناختی کارڈ و محکمانہ شناختی کارڈ اور اپنے ادارے کے لیٹر کی کاپی دکھا کر اور اپنے شناختی و محکمانہ کارڈ کی کاپی جمع کروا کر اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ اسکاؤٹس، انجمنوں، فلاحی ادارے، سبیل و نذر و نیاز وغیرہ کی گاڑیوں کے اسٹیکر حاصل کرنے کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے نام درخواست، جس کے ساتھ گاڑی کی رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی، ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی بمعہ ڈرائیور کی چھ تصاویر، قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور انجمن، ادارے یا سبیل کا لیٹر دکھا کر اور تصدیق شدہ فوٹو کاپی منسلک کرکے اسکاؤٹس رابط کونسل نمائش پردیسی ہائٹس میں 4 سے 6 ستمبر تک جمع کرا کے رسید حاصل کریں اور اپنا اجازت نامہ 7 ستمبر اسکاؤٹس رابطہ کونسل سے حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت محرم الحرام میں امن عامہ کوقائم اور عزاداروں کو درپیش مشکلات کوحل کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 8، 9 اور دس محرم الحرام کیلئے علیحدہ علیحدہ اسٹیکر جاری کیے جائیں گے، لہٰذا 8، 9، اور دس محرم الحرام کیلئے علیحدہ علیحدہ درخواست جمع کروائی جائے اور درخواست کیلئے تین علیحدہ علیحدہ کاغذات کے تین سیٹ جمع کروائیں، جبکہ گورنمنٹ دفاتر ہر دن کیلئے علیحدہ علیحدہ درخواست جمع کرائیں گے، ہر میڈیا گروپ کو صرف تین گاڑیوں کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے، کاغذات مکمل نہ ہونے کی صورت میں اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا، اسٹیکر گم ہو جانے کی صورت میں فوری طور پر اس کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن اور ڈی آئی جی ٹریفک آفس کو دیں اور متعلقہ شخص یا ادارہ خود ذمہ دار ہوگا اور کسی بھی صورت میں دوسرا اسٹیکر یا پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button