اہم ترین خبریںپاکستان

جلوس ہائے عزامیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور تسلط کے خلاف بھر پور صدائے احتجاج بلندکریں گے،بلوچستان شیعہ کانفرنس

انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوسوں میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کریں گے۔

شیعت نیوز: بلوچستان شیعہ کانفرنس نے محرم الحرام کے جلوسوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر داؤدآغا نے دیگر مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے آگ و خون کا بازار گرم رکھا اور ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی جو ناکام ہوئی اور آج تمام مکاتب فکر کے علماء ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوسوں میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر،ایران نے مسلمان ملک ہونے کا حق ادا کیا، جس پر ہم بہت شکر گزار ہیں،سینیٹر محمد علی سیف

اس موقع پر معروف خطیب مولانا عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) راہ خدا میں قربانی کے حوالے سے انسانیت کیلئے نمونہ حیات ہیں، آج بھارت کی غاصب حکومت کشمیر میں ایک اور کربلا کی داستان رقم کرنے کی جسارت کر رہا ہے، کوئٹہ کے جید علماء نے مل کر فرقہ واریت کے خاتمے کے آغاز کا تجدید عہد کیا ہے، عشرہ محرم میں اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کیلئے بھر پور صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button