اہم ترین خبریںپاکستان

محرم سے دوروز قبل کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا آغاز، معروف ہارٹ اسپیشلسٹ شہید

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 3کے ڈی اے مارکیٹ کے نزدیک اسپیشل ہارٹ سرجن ڈاکٹر سید حسن عسکری کو وہابی تکفیری دہشتگردوں نے نماز جمعہ سے قبل فائرنگ کرکے شہید کردیا

شیعت نیوز:محرم الحرام کی آمد سے قبل شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک بار پھر آغاز۔گلشن اقبال کے علاقے میں شیعہ ہارٹ سرجن ڈاکٹر سید حیدر عسکری ملک دشمن وہابی کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مسلح کارندوں نے ہاتھوں شہید۔ڈاکٹر حیدر عسکری کاجسدخاکی جناح اسپتال منتقل ۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 3کے ڈی اے مارکیٹ کے نزدیک اسپیشل ہارٹ سرجن ڈاکٹر سید حسن عسکری کو وہابی تکفیری دہشتگردوں نے نماز جمعہ سے قبل فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ واقعہ کے فوری بعد ڈاکٹر سیدحیدر عسکری کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔ذرائع کے مطابق شہید ڈاکٹر سید حسن عسکری کو کافی عرصہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:11 اگست شہید محرم علی کو بچھڑے 21 برس بیت گئے

واضح رہے کہ ڈاکٹر حیدرعسکری سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی کے شعبہ امراض میں فرائض انجام دے رہے تھے ۔اس سے قبل وہ سول اسپتال حیدرآباد میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے تھےاور حیدر آباد میں ہی فلاحی بلڈ بینک ادارہ القائم کے بانیوں میں شامل تھے ۔شہید کی فقط ایک صاحبزادی ہیں جو کہ بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کی آمدکے بعد ہی نماز جنازہ کا اعلان متوقع ہے ۔

ملت جعفریہ میں شہید ڈاکٹر حیدر عسکری کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ محرم الحرام کی آمد سے دو روز قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا آغاز کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ قانون نافذ کرنےوالے ادارے فوری طور پر ڈاکٹر حیدر رعسکری کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button