اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے تحت کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارت سے اظہار نفرت کیلئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ وطن عزیز کا بچہ بچہ کشمیر کے لئے بے پناہ محبت رکھتا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں کشمیری مظلومین کی حمایت اور فاشسٹ ہندوستانی حکمران مودی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین انڈیا اور مودی کیخلاف نعرے اور کشمیری مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے شعار بلند کر رہے تھے۔جنہوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے۔مختلف شہروں میں مظاہرین نے بھارتی پرچم اور مودی کے پتلے بھی نذرآتش کیئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ہو گی اور ہندوستان جنوبی ایشیاءکے نقشے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے انشاءاللہ مٹ جائے گا۔

ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی نماز جمعہ کے بعدجامع مسجد و امامبارگاہ اثنا عشری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ وطن عزیز کا بچہ بچہ کشمیر کے لئے بے پناہ محبت رکھتا ہے ۔ مودی سرکارکا حالیہ اقدام ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ ہم کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں مرکزی سیکرٹری تعلیم ایم ڈبلیوایم نثارعلی فیضی نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کو جنوبی ایشیا کا فلسطین بنا دیا ہے ۔ ہم دنیا کے حریت پسندوں اور باضمیر لوگوں سے استدعا کرتے ہیں کہ کسی عظیم انسانی المیے سے پہلے کشمیر کے لئے دنیا پھر میں آواز اٹھائی جائے کشمیر میں ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے کشمیریوں سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے وہاں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کی روشنی میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے تحت بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی، یافث ہاشمی کی رہائی کا مطالبہ

لاہور میں بھی مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور سیدہ حنا تقوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کا ہندوستان میں غیر قانونی انضمام مودی سرکار کی اوچھی حرکت ہے جس کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں جامع مسجد حسینی ؑبرف خانہ ملیر، جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن ، خوجہ جامع مسجد کھارادراور جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر منعقد کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی، علامہ علی انور جعفری،مولانا زاہد ہاشمی و دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان اسرائیل کی طرح دنیا کے نقشے سے جلد مٹنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

کوئٹہ میں جامع مسجد اثناعشری کلاں کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ایک طرف کشمیری عوام کیساتھ ہندستانی فوج کے بد ترین مظالم جاری ہے تو دوسری طرف نام نہاد اسلامی ممالک کی 39 ممالک اتحاد یمن کے مسلمانوں پر مسلط کردہ جنگ اور آل سعود کی بادشاہت بچانے میں مصروف ہے اور کشمیر میں قابض انڈئن فورسیز انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کے بعد کشمیرویوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے نیم خود مختاری قانون 370 اے 10 کو ختم کردیا جو کہ کشمیری عوام کیساتھ سراسر ظلم عالم اسلام سمیت عالم بشریت کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک بلکہ شرمناک ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button