اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے بعد شیعہ علماءکونسل کا بھی کل یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کے قانون کے خاتمے کے خلاف اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے9اگست کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا تھا

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کل جمعہ ۹ اگست پورے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منائے گی۔جعفریہ پریس پر جاری اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف کل مورخہ ۹ اگست ۲۰۱۹ یکجہتی منایا جائے گا اس سلسلے میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں قصبوں میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے پر امن احتجاج کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او نے ملک گیر”یوم بھارت مردہ باد” پراحتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کے قانون کے خاتمے کے خلاف اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے9اگست کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا تھابعد ازاں آئی ایس او اور اب شیعہ علماءکونسل نے بھی اسی دن ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button