اہم ترین خبریںپاکستان

مظلومین ِکشمیری سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے اظہار نفرت کیلئے کل ملک بھرمیں یوم احتجاج منایا جائے گا، علامہ مقصودڈومکی

مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی حالیہ اقدامات کے خلاف سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کل ملک بھر میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے ہونگے

شیعت نیوز: کل بروز جمعہ مجلس وحدت مسلمین کشمیروںسے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی حالیہ اقدامات کے خلاف سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کل ملک بھر میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا آئندہ جمعہ ملک بھرمیں یوم احتجاج منانے کا اعلان

ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتاہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرارداوں کی مکمل خلاف ورزی ہے مسئلہ کشمیر یواین میں ایک حل طلب مسئلہ ہے خطے پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں دنیا کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ صورت حال پر انتظار نہیں کرنا چاہئے، اس جنگ کی حدت کو پوری دنیا محسوس کریگی، پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم پہلے بھی کشمیر کے لئے جنگ لڑ چکے ہیں پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button