اہم ترین خبریںپاکستان

قائدین اور قوم کے شہداء کی جدوجہد کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے، علامہ سید ساجدعلی نقوی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی محسنوں کی صلاحیتوں اور ان کی زندگی و جدوجہد سے استفادہ کرتے ہوئے اس نظام کو آگے لیکر چلنا ہے ساتھ ساتھ انہوں نے تنظیمی و سیاسی پیشرفت اور تنظیمی اخلاقی سیاسی تربیت پر بھی زور دیا ۔

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کراچی میں برسی قائدین ملت جعفریہ پاکستان و شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کے اجتماع سے سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے براہ راست ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کیا اس موقع پر کارکنان عہدیداران علماء کرام و سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

علامہ ساجدعلی نقوی نے مرحوم قائدین علامہ سید محمد دہلوی،مرحوم قائد مفتی جعفر حسین شہید قائد ملت جعفریہ علامہ عارف الحسینی ؒ کا ذکر کرتے ہوئے مختصر ان کی سیاسی و مذہبی جدوجہد پر پروشنی ڈالی زکواۃ آرڈنینس کی جدوجہد ایم آر ڈی کا سیاسی اتحاد سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور قائدین کو خراج تحسین پیش کیا علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ قائدین اور قوم کے شہداء کی جدوجہد کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: پاکستانی قیادت کا دورئہ امریکہ کامیاب نظر آرہاہے، اپنے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا،علامہ ساجد نقوی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی محسنوں کی صلاحیتوں اور ان کی زندگی و جدوجہد سے استفادہ کرتے ہوئے اس نظام کو آگے لیکر چلنا ہے ساتھ ساتھ انہوں نے تنظیمی و سیاسی پیشرفت اور تنظیمی اخلاقی سیاسی تربیت پر بھی زور دیا ۔

علامہ ساجد نقوی نے عقائد کے حوالے سے انحراف کو سختی سے مسترد کیا ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد تشیع کے عقائد و نظریات کو مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button