اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی عرب کے ذریعے امریکا کو بلوچستان لایا جا رہا ہے، سینیٹر عثمان کاکڑ

ان کاکہنا تھاکہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عرب ممالک امریکہ کی مرضی کے بغیر تین سو روپے بھی دے دینگے یا تیس لیٹر تک تیل دے دینگے؟ جبکہ انہوں نے تین ارب ڈالر دے دیئے ہیں

شیعت نیوز: پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کےرہنماسینیٹر عثمان کاکڑنے ایک بین الاقوامی خبررساں ادارے کو خصوصی انٹرویو میں کہاکہ ہم امریکا اور ایران کی جنگ خود اپنے ملک مین لانا چاہتے ہیں۔ ہم ہر دور میں امریکا کے غلام رہے ہیں، سپاہی بن کر جنگ لڑتے ہیں، کرائے کے لیے کام کرتے ہیں، درپردہ ہمارا سودا کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: امریکہ کے حوالے سےخوش گمان نہیں ہونا چاہئے،افغانستان میں پھنسا امریکہ راہ نجات کیلئے پاکستان کا محتاج ہے، صاحبزادہ حامد رضا

ان کاکہنا تھاکہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عرب ممالک امریکہ کی مرضی کے بغیر تین سو روپے بھی دے دینگے یا تیس لیٹر تک تیل دے دینگے؟ جبکہ انہوں نے تین ارب ڈالر دے دیئے ہیں، چین پاکستان کے بجائے پنجاب کا دوست بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سعودی آئل ریفائنری کے ذریعے بلوچستان میں مزید فرقہ واریت ہوگی۔سعودی عرب کے ذریعے امریکا کو بلوچستان لایا جا رہا ہے۔بلوچ اور پشتونوں کو راضی کیے بغیر سی پیک کامیاب نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button