اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام میں اتحاد ملت کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، جعفریہ الائنس پاکستان

اس عزم کا ارادہ کیا کہ مومنین کے درمیان اتحاد و اتفاق کو قائم رکھا جائے گا اور جو ضابطہ اخلاق جعفریہ الائنس نے تشکیل دیا ہے اس پہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے یکجہتی ملت و منظم عزاداری کے لئے مسجد طهٰ و امام بارگاہ حسن عسکری، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7A کراچی میں اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سرجانی ٹاؤن میں قائم تمام مساجد و امام بارگاہ کے علمائے کرام و ذاکرین عظام، ٹرسٹیز و مینیجنگ کمیٹیز، مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز و منتظمین اور جعفریہ الائنس کی عاملہ و تشخیصی کمیٹی کے اراکین، جعفریہ الائنس میں شامل تمام تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت فرمائی اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ مومنین کے درمیان اتحاد و اتفاق کو قائم رکھا جائے گا اور جو ضابطہ اخلاق جعفریہ الائنس نے تشکیل دیا ہے اس پہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: مسائل کے حل کیلئےجعفریہ الائنس پاکستان کا محرم الحرام سے قبل عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

جعفریہ الائنس کے ذمہ داروں نے اپنے علاقائی ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ اپنی فعالیت کو بہتر کرتے ہوئے منظم طریقے سے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کریں۔ شرکاء نے جعفریہ الائنس کی ان کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں جعفریہ الائنس کے جنرل سکریٹری جناب سید سلمان مجتبی نقوی صاحب کے لئے دعائے صحت کی گئی اور مرحوم ڈاکٹر علامہ محمد عباس کمیلی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button