اہم ترین خبریںپاکستان

پتوکی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ ،جے ایس او رہنما بیوی اور بیٹی سمیت شہید

ان کی کار کو روک کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صفدر عباس ان کی اہلیہ اور ایک آٹھ سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک سالہ معصوم بچی اس افسوس ناک واقعہ میں محفوظ رہی ۔

شیعت نیوز: شیر گڑھ روڈ پرکالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے وہابی دہشت گردوں نےدرندگی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے کار پر فائرنگ کرکے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق رہنما سید صفدر کرمانی کو اہلیہ اور آٹھ سالہ بیٹی سمیت شہید کردیا،ایک سالہ معصوم بچی زندہ بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جے ایس اوپتوکی کے سابق صدر سید صفدر عباس کرمانی اپنی فیملی کے ہمراہ شیرگڑھ سے براستہ حبیب آبادلاہورآرہے تھے کہ شیر گڑھ روڈ پرکالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے وہابی دہشت گردوں نے ان کی کار کو روک کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صفدر عباس ان کی اہلیہ اور ایک آٹھ سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک سالہ معصوم بچی اس افسوس ناک واقعہ میں محفوظ رہی ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے رحمت علی شہید

ڈی ایس پی پتوکی کے مطابق کرائم سین ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے قبل کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے ۔ شہداءکے جسدہائے خاکی مقامی اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button