اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں نرسنگ اسٹاف کی ریلی پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں، زہرا نقوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کراچی میں نرسنگ سٹاف پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کراچی میں نرسنگ سٹاف پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں نرسنگ اسٹاف کی ریلی پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

یہ خبر بھی لازمی سیدہ زہرانقوی کی گداگروں کو سرکاری سطح پرروزگار کے مواقع فراہم کرنے کی قراردادپنجاب اسمبلی سے منظور

انہوں ںے کہاکہ خواتین پر واٹر کینین کا استعمال کر کے ان کی بے حرمتی کی گئی۔ عوامی جماعت کہلانے والی پی پی پی سے عوامی احتجاج برداشت نہیں ہوا۔گرفتار مظاہرین کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔ نرسنگ اسٹاف اس قوم کی مائیں بیٹیاں ہیں ان کے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button