اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیری وہابی دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے شکارشہید امجد صابری کو بچھڑے 3برس بیت گئے

تفصیلات کے مطابق شہید امجد صابری کو 22 جون 2016ء بمطابق 16 رمضان المبارک کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا

شیعت نیوز: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں تکفیری وہابی دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے شکار مشہور و معروف ثناءخوان اہل بیتؑ اور قوال امجد صابری شہید کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہید امجد صابری کو 22 جون 2016ء بمطابق 16 رمضان المبارک کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا، جب وہ اپنی رہائش گاہ لیاقت آباد سے نکل کر ایک نجی ٹی وی چینل میں رمضان نشریات میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

امجد صابری سفید رنگ کی سوک میں سوار تھے اور خود گاڑی چلا رہے تھے، وہ جیسے ہی اپنے والد کے نام سے منسوب غلام فرید صابری انڈر پاس سے ملحقہ الاعظم اسکوائر کے سامنے سے گزر رہے تھے، تو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے انہیں سرراہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا۔

23 دسمبر 1976ء کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا، قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اور بڑے بھائی عظمت صابری سے لی، فنی تعلیم و تربیت کے بعد امجد صابری نے قوالی اور ثناءخوانی اہل بیتؑ کے شعبے میں اس انداز سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا کہ جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

امجد صابری نے بھارت، نیپال، امریکا اور لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں پرفارمنس دی، اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر آئے، امجد صابری نے اپنے والد کے انتقال کے بعد ان کی مشہور قوالیوں ’’تاجدار حرم‘‘ اور ’’بھر دو جھولی میری‘‘ پڑھ کر شہرت حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button