اہم ترین خبریںپاکستان

اسیر بے جرم خطا حسین احمد جعفری کی ضعیف والدہ بیٹےکے فراق میں خالق حقیقی سے جا ملیں

مرحومہ اپنے جواں سال بیٹے کی راہ تکتے تکتے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ادارہ شیعت نیوزکی دعا ہےکہ پرودگار مرحومہ کو جوار بی بی سیدہ سلام اللہ۔۔۔ میں اعلی مقام عطا فرمائے

شیعت نیوز: اسیر بے جرم و بے خطا حسین احمد جعفری کی والدہ ، شہید رئیس جعفری کی زوجہ ، شاعراہلبیت انیس پہر سری مرحوم کی بیٹی اوراہل خانہ گمشدگان کمیٹی کے رکن احمد علی جعفری صاحب کی بہن طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئیں۔مرحومہ کا جواں سال فرزند حسین احمد جعفری گزشتہ تین برس سے جبری گمشدہ تھا جسے گزشتہ ماہ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں خفیہ اداروں نے ظاہر کرکے پولیس کے حوالے کیا تھا ۔

مرحومہ اپنے جواں سال بیٹے کی راہ تکتے تکتے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ادارہ شیعت نیوزکی دعا ہےکہ پرودگار مرحومہ کو جوار بی بی سیدہ سلام اللہ۔۔۔ میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اس دکھی خانوادے کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button