اہم ترین خبریںپاکستان

نامور انقلابی شاعرعلی وجدانؔ زیدی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

پاکستان بنایا تھا ۔۔۔پاکستان بچائیں گے، یہ جان حسین ؑکا صدقہ ہے اسے مولاؑپرہی واروتم جیسےشہرہ آفاق کلاموں سے شہرت پانے والے شاعر اہل بیت ؑ سید علی وجدان ؔزیدی گزشتہ روزاپنے ہزاروں چاہنے والوں کوغمزدہ چھوڑ کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

شیعت نیوز: پاکستان کے نامور انقلابی شاعرسید علی وجدانؔ زیدی راولپنڈی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم طویل عرصے سے فالج کے عارضے میں مبتلا تھے۔مرحوم زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کے ساتھ فعال رہے۔مرحوم کی تدفین راولپنڈی میں ہی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بنایا تھا ۔۔۔پاکستان بچائیں گے، یہ جان حسین ؑکا صدقہ ہے اسے مولاؑپرہی واروتم جیسےشہرہ آفاق کلاموں سے شہرت پانے والے شاعر اہل بیت ؑ سید علی وجدان ؔزیدی گزشتہ روزاپنے ہزاروں چاہنے والوں کوغمزدہ چھوڑ کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

مرحوم 1985تا1987تک ہفت روزہ رضاکار کی مجلس ادارت میں شامل رہے ۔ نوجوانی سے ہی فطرتاًانقلابی سوچ کے حامل تھے اور ان کے کلام میں اس انقلاب کی جھلک لازمی دکھائی دیتی تھی۔آپ مختلف ادوار میں معروف شعراءجون ؔایلیاء،نصیرؔ ترابی ، ناصرؔکاظمی اور حسن اکبر کماؔل کی صحبت سے فیضیاب ہوتے رہے ۔مرحوم علی وجدانؔ کی رحلت پر قومی ،ملی وادبی شخصیات اور شیعہ قائدین نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

خود کو در در کی گدائی سے نہ رسوا کرتے،
جس کو زیبا ہے اسی ذات پہ تکیہ کرتے،
سربلندی کی طلب ہے تو جھکا دو سر کو،
تم نے دیکھا نہیں شبیر (ع) کو سجدہ کرتے۔

علی وجدانؔ

متعلقہ مضامین

Back to top button