اہم ترین خبریںپاکستان

جی بی کی ن لیگی حکومت تنقید کرنے والے جوانوں کو دھمکانابند کرے، کیپٹن(ر)شفیع

اپنے ایک بیان میں محمد شفیع کا کہنا تھا کہ حکومتوں پر تنقید اور انگلیاں اٹھتی ہیں، نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا سے واقف ہیں کہ دیگر ممالک میں نوجوانوں کے کیا حقوق ہیں؟

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اورقائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہا ہے مسلم لیگ نون تنقید کرنے والوں کو دھمکیاں دینے کی روش کو ترک کرے، جی بی کے نوجوان مایوسی کا شکار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں محمد شفیع کا کہنا تھا کہ حکومتوں پر تنقید اور انگلیاں اٹھتی ہیں، نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا سے واقف ہیں کہ دیگر ممالک میں نوجوانوں کے کیا حقوق ہیں؟ اس لئے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اور دیگر فورمز پر حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہیں اور یہ ان کا جمہوری حق ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت تنقید برداشت نہیں کر سکتی ہے تو کرپشن، اقرباء پروری، ٹهیکوں کی بندربانٹ اور نوازشات سے باز رہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:متنازعہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی چیلنج کرنے کا جرم ، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر)شفیع گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نوجوانوں کو تنقید کرنے پر دھمکیوں کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو دھمکیاں دینے والوں کے نام اسمبلی اجلاس میں سامنے لائینگے۔ دھمکیوں کے ذریعے نوجوانوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button