دنیا

امریکہ کی سرکردگی میں غیر ملکی فوج کے فضائی حملے میں 6 افغان فوجی اہلکار ہلاک

شیعت نیوز: شمالی افغانستان کے صوبے قندوز پر امریکہ کی سرکردگی میں بیرونی فوج کے فضائی حملے میں چھے افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق افغان فوج صوبے قندوز میں واقع امام صاحب کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی کہ امریکہ کی سرکردگی میں غیر ملکی فوج نے ان پر فضائی حملہ کر دیا۔

اس حملے میں چھے افغان فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں بارہا اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں سرگرم افغان فوجیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے اور اس طریقے سے امریکہ افغانستان میں بھی دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button