اہم ترین خبریںپاکستان

جنت البقیع مسمار کرنے والے آل سعود کا زوال شروع ہوچکا، علامہ عبدالخالق اسدی

آل سعود کے محلات تو روشن ہیں لیکن بنت رسول سلام اللہ علیہا کی قبر مبارک ویران ہے

شیعت نیوز: جنت البقیع رسول خدا کے حکم سے تعمیر ہونے والا پہلامسلم قبرستان ہے جسے مسمار کرنے والے آل سعود کا زوال شروع ہوچکاہے، ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے کیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ آج8 شوال کے دن پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کرے کہ وہ جنت البقیع میں منہدم کئے گئے مزارت کی تعمیر کرے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کا زوال شروع ہو چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب سعودی عرب میں ان کے اقتدار کا سورج غروب ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسی عجیب بات ہے کہ آل سعود کے محلات تو روشن ہیں لیکن بنت رسول سلام اللہ علیہا اور ائمہ علیھم السلام کی قبور مبارک ویران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بقیع حرم نبوی (ص) کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے، بقیع کا قبرستان سب سے پہلا وہ قبرستان ہے، جو رسول اکرمﷺ کے حکم سے مسلمانوں کے ذریعے تاسیس کیا گیا، قبرستان بقیع، اسلام کے قدیمی ترین اور ابتدائی آثار میں سے ہے، یہ امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، ہم حکومت پاکستان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جنت البقیع کی بحالی کیلئے سفارتی سطح پر کوشش کرے اور اس کی دوبارہ تعمیر کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button