اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ عباس کمیلی مرحوم نے پارلیمنٹ میں بھی قومی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کیا، علامہ سبطین سبزواری

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ بزرگ عالم دین علامہ عباس کمیلی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی دینی و تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ بزرگ عالم دین علامہ عباس کمیلی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی دینی و تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنہوں نے اسلام کا نورانی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے میں دن رات ایک کر دیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی تبلیغی کاوشوں کو قبول فرمائے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس

ان کا کہنا تھا کہ علامہ عباس کمیلی کی نہ صرف اتحاد بین المسلمین بلکہ اتحاد بین المومنین کیلئے بھی گراں قدر خدمات یاد رکھی جائیں گی، جبکہ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے مشن کو جاری رکھنا ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی مرحوم نے پارلیمنٹ میں بھی قومی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوار محمد و آل محمد میں جگہ عطا فرمائے اور خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button