اہم ترین خبریںپاکستان

صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت

صدر مملکت عارف عوی نے اہل خانہ کے ہمراہ علامہ عباس کمیلی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور تعزیت کی۔

شیعت نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں مرحوم علامہ عباس کمیلی کے گھر پہنچ گئے۔ صدر مملکت عارف عوی نے اہل خانہ کے ہمراہ علامہ عباس کمیلی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور تعزیت کی۔ صدر مملکت نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان ودیگر سیاسی قائدین کا علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔ صدر پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کا خلاء کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا، ان کی پاکستان میں باہمی وحدت کیلئے کی جانیوالی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button