اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علامہ راجہ ناصرعباس کا تعزیتی پیغام

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ مرحوم نے اپنی سینیٹر شپ کے دور میں ایوان بالا میں بھی ہمیشہ شیعہ نسل کشی، عالمی استکبارکی سازشوں اور حقوق کی پامالی پرببانگ دہل صدائے حق بلندکی

شیعت نیوز: علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے ملت جعفریہ ایک نڈرقومی رہنما سے محروم ہوگئی ۔مرحوم نے ملت جعفریہ کے حقوق کیلئے ہمیشہ موثر آواز بلند کی ۔ جعفریہ الائنس کا قیام ان کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ محمد عباس کمیلی کے انتقال پر ملال پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان سرمایہ ملت علامہ عباس کمیلی کی عیادت

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ مرحوم نے اپنی سینیٹر شپ کے دور میں ایوان بالا میں بھی ہمیشہ شیعہ نسل کشی، عالمی استکبارکی سازشوں اور حقوق کی پامالی پرببانگ دہل صدائے حق بلندکی۔علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ خدا انہیں جوار آئمہ معصومین ؑمیں محشورفرمائے۔ان کے اہل خانہ اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ عباس کمیلی کی رحلت پر سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button