اہم ترین خبریںپاکستان

سرمایہ ملت سربراہ جعفریہ الائنس علامہ عباس کمیلی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

علامہ عباس کمیلی نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑاہے۔ جبکہ ان کے بڑے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کو چند برس قبل تکفیری دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا تھا

شیعت نیوز: سرمایہ ملت سربراہ جعفریہ الائنس علامہ عباس کمیلی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ علامہ عباس کمیلی کا جسد خاکی فاطمیہ غسل خانہ سولجر بازار منتقل ۔ نماز جنازہ آج بعد نمازمغربین محفل شاہ خراسان میں اداکی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف شیعہ قومی رہنما ، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ محمد عباس کمیلی طویل علالت کے بعد فاطمیہ اسپتال میں انتقال کرگئے ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علامہ راجہ ناصرعباس کا تعزیتی پیغام

علامہ عباس کمیلی نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑاہے۔ جبکہ ان کے بڑے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کو چند برس قبل تکفیری دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا تھا۔ واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی شیعہ قومیات میں کئی دہائیوں سے فعال کردار اداکرررہے تھے۔

2001میں کراچی میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں شدت کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک کے آغاز کیلئے جعفریہ الائنس کے نام سے پلیٹ فارم علامہ عباس کمیلی کی زیر قیادت تشکیل دیا گیا جس کی کامیاب جیل بھرو تحریک سے اس موومنٹ کو ملک بھرمیں بھرپور پزیرائی ملی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button