اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لشکرجھنگوی کے دو خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عالم خان اور عبدالوہاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔دونوںدہشت گردوں نے سن 2012تا 2014تک شہر قائد میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے

شیعت نیوز: سی ٹی ڈی سندھ کی کالعدم تکفیری جماعتوں کے روپوش دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی۔گزشتہ شب سی ٹی ڈی سول لائنز کی سیمنس چورنگی کے قریب انٹیلیجنس بیس آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تکفیری سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:کراچی پولیس اور حساس اداروں کی کاروائی،کالعدم سپاہِ صحابہ کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عالم خان اور عبدالوہاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔دونوںدہشت گردوں نے سن 2012تا 2014تک شہر قائد میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس میں شیعہ نوجوانوں سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمات درج کیئے جارہے ہیں جبکہ دیگر تھانوں کو بھی مطلع کیا جارہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button