اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے غیور عوام ملک بھر میں نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں، برادرقاسم شمسی

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے منائے گی اور اس سلسلے میں ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں، مظاہرے، اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گ

شیعت نیوز: یوم القدس منانے کی اہمیت گذشتہ سالوں کی نسبت کہیں زیادہ ہوگئی ہے کیونکہ عالمی استعمار امریکا نے اپنی ناجائزہ اولاد اسرائیل اور چند خائن عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطینوں کی رہی سہی اور بچی ہوئی زمین کو بھی ہتھیانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس ڈیل کے نتیجہ میں امریکہ چاہتا ہے کہ پورے خطے پر صہیونی بالا دستی قائم ہو جائے اور مسئلہ فلسطین ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امریکی خواہشات اور صہیونی من مانی کے مطابق ختم کر دیا جائے ،لیکن ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ امریکہ کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سطح پر صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اآئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادرقاسم شمسی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :19برس بعد کراچی میں آئی ایس او اور شیعہ علماءکونسل کی مشترکہ القدس ریلی نکالے جانے کا امکان

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے منائے گی اور اس سلسلے میں ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں، مظاہرے، اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ مرکزی ریلی کراچی میں سی بریز سینٹر سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی جس سے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات خطاب کریں گی ۔

انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے تاکہ اس اعلان سے حکومت پاکستان کے خلاف پھیلائی جانے والی ان تمام افواہوں کا بھی سدباب ہوجائے جس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات پھیلائی جارہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس نازک وقت میں جب عالمی سامراج فلسطینوں کے مزید حقوق سلب کرنے کی جدوجہد کررہا ہے ہمارا یوم القدس کو عظیم الشان طریقہ سے مناکر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا انتہائی ضروری اور واجب ہوگیا ہے، ہم پاکستانی عوام دنیا بالخصوص امریکا اور اسرائیل کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں ہم کسی بھی قیمت فلسطین کے مسئلے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور فسلطینوں کے اس مطالبہ کہ فلسطین صرف فلسطینوں کا ہے کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button