اہم ترین خبریںپاکستان

ایران پر امریکی جارحیت کو عالم اسلام کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا،جعفریہ الائنس پاکستان

ان کاکہنا تھا کہ جو عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کے مفاد کی خاطر آج ایران کو آنکھیں دکھا رہے ہیں کل کو یہی عرب ممالک امریکی و اسرائیلی ہاتھوں سے شدید ہزیمت اٹھائیں گے

شیعت نیوز:جعفریہ الائنس پاکستان کے قائم مقام صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ اکیس رمضان المبارک یوم شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے کراچی سمیت سندھ بھر میں عزاداری کے اجتماعات، مجالس اور جلوس ہائے عزاء کے لئے حکومت فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرے اور ان اجتماعات کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا یوم شہادت تمام مسلمان مکاتب فکر اپنے اپنے عقیدے کے مطابق مناتے ہیں تاہم یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماعا ت کے لئے بہتر انتطامات سمیت سیکورٹی کے اعلیٰ سطحی انتظامات کئے جائیں تا کہ کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا حسین مسعودی،علامہ باقر زیدی،علامہ نثار قلندری، سید شبر رضا،قاسم رضا،مہدی عباس قاسم نقوی،ریحان اکبر عباس،ضیاالحسن  اور دیگر موجود تھے۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پاکستان کی دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں تاہم پاکستان کے عوام کا اتحا د اور یکجہتی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا بہترین ہتھیار ہے۔انہوں نے تمام مسلمان مکاتب فکر کے علماء و زعماء سمیت عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر پاکستانی عوام کا اتحاد اور یکجہتی یقینا دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین پر صہیونیوں کے غاصبانہ تسلط کو اکہتر سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن فلسطینی مجاہد ملت کے عزم و استقامت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رح کے فرمان پر دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو قبلہ اول کی بازیابی کی عالمی تحریک کا دن یعنی ”عالمی یوم القدس“ منایا جاتا ہے۔اس دن کی اہمیت یہ ہے کہ دنیا بھر میں بلا تفریق مذہب و رنگ و نسل تمام اقوام فلسطین و بیت المقدس کی بازیابی کے لئے اس دن کو یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہیں تاہم پاکستان کے عوام بھی جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس مناتے ہیں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ یوم القدس کی تقریبات کو سرکاری سطح پر منعقد کرے اور غیر سرکاری تقریبات کے بہتر انتظامات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کو بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یوم القدس کی مرکزی ریلی کراچی میں سی بریز تا تبت سینٹر نکالی جائے گی جس میں تمام مسلمانان پاکستان سے شرکت کی اپیل بھی کی گئی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی حالات کا جائز ہ لیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بحیرہ عرب میں پہنچ چکا ہے اور امریکی چاہتے ہیں کہ ایران کو اپنا نشانہ بنائیں لیکن امریکہ کو جان لینا چاہئیے کہ ایران ان کے لئے تر نوالہ نہیں ہے۔ایران نہ تو افغانستان ہے اور نہ ہی عرا ق ہے۔امریکہ ایران کو گیدڑ بھپکیاں دینا بند کرے اور امریکی عوام پر پڑے اربوں ڈالرز لے ٹیکس بوجھ کو ختم کرنے کی فکر کرے۔

ان کاکہنا تھا کہ جو عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کے مفاد کی خاطر آج ایران کو آنکھیں دکھا رہے ہیں کل کو یہی عرب ممالک امریکی و اسرائیلی ہاتھوں سے شدید ہزیمت اٹھائیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی بقاء و تحفظ کی خاطر مسلم دنیا کے ممالک کے ایک کے بعد ایک نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایران گذشتہ چالیس برس سے امریکی جنگی حکمت عملی میں صف ا و ل میں ہے تاہم یہ امریکہ کی ناکامی ہے کہ وہ ایران کو شکست دینے میں ناکام رہاہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایران خطے میں واحد قوت ہے کہ جس نے نہ صرف مظلوم فلسطینیوں کی مدد کی ہے بلکہ فلسطین کی جد وجہد کو ایک نئی جہت کے ساتھ پوری دنیا میں زندہ و جاوید رکھا ہے۔اس بات کا اعتراف خود فلسطینی ملت کر رہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایران پر امریکی جارحیت کو عالم اسلام کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا اور پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ ہیں اور امریکی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button