پاکستان

ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان سرمایہ ملت علامہ عباس کمیلی کی عیادت

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے علامہ عباس کمیلی کی خیریت دریافت کرنے کے بعد ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی ۔ ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ علامہ عباس کمیلی بزرگ قومی شخصیت ہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ فاطمیہ اسپتال میں زیر علاج سرمایہ ملت جعفریہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ بزرگ قومی شخصیت علامہ عباس کمیلی کی عیادت۔

اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن ودیگر بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے علامہ عباس کمیلی کی خیریت دریافت کرنے کے بعد ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی ۔ ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ علامہ عباس کمیلی بزرگ قومی شخصیت ہیں ۔ان کی قومی وملی خدمات کی طویل تاریخ ہے۔ خدا کا سایہ ملت جعفریہ پر دراز فرمائے اور انہیں بحق امام سید سجاد علیہ السلام شفائے کاملہ وعاجلہ عنایت فرمائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button