پاکستان

لاہور: بادشاہی مسجد میں افطار کے وقت بے مثال شیعہ سنی اتحاد کا مظاہرہ

شیعیت نیوز: لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں غیر سرکاری تنظیم ’’خیال نوء فاونڈیشن‘‘ کی جانب سے لاہور کے شیعہ سنی حضرات کیلئے مشترکہ دعوت افطار اور نماز کا اہتمام کیا گیا۔

دعوت افطار میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ہمدانی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سرفراز حسینی سمیت شیعہ سنی رہنماوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی اقتداء میں مشترکہ طور پر نماز مغرب ادا کی۔ تقریب کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وحدت اسلامی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کو دیکھ کر رشک آرہا ہے،ترک وزیر ڈاکٹر مہمت گورمز

خیال نوء کے رہنما سید حسنین ترمذی نے کہا کہ یہ ہماری پانچویں سالانہ افطاری ہے، ہم گزشتہ 5 سال سے بادشاہی مسجد میں اس کا اہتمام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریب کے اہتمام کا مقصد وحدت اور بھائی چارے کا فروغ ہے، شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں، اور اسلام کے دو بازو ہیں، مشترکہ افطاری کا مقصد دوریاں ختم کرکے ایک دوسرے کو قریب لانا ہے۔

حسنین ترمذی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس تقریب کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور رواداری کا کلچر فروغ پا رہا ہے، ہم اس سلسلہ کو جاری رکھیں گے اور ہر سال یہ تقریب منعقد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button