اہم ترین خبریںپاکستان

  بعض طاقتیں تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسی طاقتیں ہیں جو ایران کو خطے میں خطرہ سمجھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں کون سی ہیں وہ اس حوالے سے ابھی نام نہیں لے سکتے۔

شیعیت نیوز: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بعض طاقتیں تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ اپنا ذاتی ایجنڈا حاصل کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تب تب ایران اور پاکستان نے اعلیٰ سطح پر دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے ہر منفی کوشش کو ناکام بنادیا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسی طاقتیں ہیں جو ایران کو خطے میں خطرہ سمجھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں کون سی ہیں وہ اس حوالے سے ابھی نام نہیں لے سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ریاض کے ساتھ کھڑا ہے اور جب کبھی خطرہ ہوا ہم ہر ممکنہ خدمات پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ماضی قریب میں شاہ محمود قریشی ہی نے نازک حالات میں پریس کانفرنس کرکے پاک ایران تعلقات کو خراب کی کوشیش کی تھی۔

بخشو پالیسی: امریکا ایران تنازع میں کسی کیمپ میں نہیں جائیں گے، شاہ محمود

متعلقہ مضامین

Back to top button