پاکستان

لاپتہ افرادکا مسئلہ جمہوری ،مہذب معاشرے پر داغ اورانسانی حقوق کاانتہائی سنگین معاملہ ہے، ناصرشاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئرصوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کے ذمہ دار تبدیلی حکومت کے نااہل حکمران ہیں-لاپتہ افراد اور جبری گمشدگی کا مسئلہ جو2001 سے شروع ہوا۔

شیعت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئرصوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کے ذمہ دار تبدیلی حکومت کے نااہل حکمران ہیں-لاپتہ افراد اور جبری گمشدگی کا مسئلہ جو2001 سے شروع ہوا۔

کسی بھی فردکولاپتہ کرنا آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔لاپتہ افرادکا مسئلہ جمہوری ،مہذب معاشرے پر داغ اورانسانی حقوق کاانتہائی سنگین معاملہ ہے-

میں لاپتہ افراد کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ اس مسئلہ کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا ۔لواحقین کا اپنے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کرنا انکا جمہوری حق ہے ۔میں امید کرتا ہوں کہ حکومت لاپتہ افراد کے سنگین مسئلے کو حل کرنے کیلئے بروقت اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ جبری لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ گزشتہ دس روز سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر اپنے پیاروں اور عزیزوں کی بازیابی کے لئےاحتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔ لیکن اب تک ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button