پاکستان

یہ علماء پاکستان بنانے والے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو کافرِ اعظم کہتے تھے،فواد چوہدری

 شیعیت نیوز: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اس کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر ملک چلانے کا فیصلہ مولانا نے کرنا ہے تو اس رو سے تو پاکستان کا قیام ہی غلط تھا کیونکہ تمام بڑے علماء تو پاکستان کے قیام کے خلاف تھے ۔

قائد اعظم کو کافر کہتے تھے

یہ علماء پاکستان بنانے والے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو کافرِ اعظم کہتے تھے اور اب یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بنائے ملک کا نظام انہیں سونپ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ علماء پاکستان بنانے والے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو کافرِ اعظم کہتے تھے اور اب یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بنائے ملک کا نظام انہیں سونپ دیا جائے۔ فاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے واضح کیا کہ آگے کا سفر اب مولویوں نے نہیں بلکہ نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہے۔

سعودیہ اور خلیجی ممالک سے دوستی کے باوجودایران، قطر اور ترکی پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں، فواد چوہدری

یاد رہے کہ جمیعتِ علماءِ اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اب ملک میں انتخابات کروا دیے جانے چاہیں کینکہ یہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اب مزید یہ حکومت ملک کو چلا نہین سکتی جس پر اب فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اس کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button