پاکستان

کراچی،کالعدم تکفیری گروہ جنداللہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد خان بادشاہ گرفتار

دہشتگرد نے مبینہ طور پر 2013ء میں کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ ڈکیتی کے دوران دو سیکورٹی گارڈز اور ایک پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے قتل اور ایک سیکورٹی گارڈ کوشدید زخمی کیا

شیعت نیوز: سی ٹی ڈی اور رینجرز نے پراچہ چوک شیر شاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری گروہ جنداللہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد خان بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے، جو 2007ء میں بھاری مقدار میں اسلحہ وزیرستان سے کراچی لے کر آیا تھا اور وہ بینک ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

دہشتگرد نے مبینہ طور پر 2013ء میں کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ ڈکیتی کے دوران دو سیکورٹی گارڈز اور ایک پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے قتل اور ایک سیکورٹی گارڈ کوشدید زخمی کیا، وہ 2010ء میں شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button