پاکستان

دیامر میں سرحدی تنازعہ صرف دیامر کے عوام کا نہیں بلکہ یہ پورے گلگت بلتستان کا مسئلہ ہے، کیپٹن (ر)شفیع

انہوں نے کہا کہ سرحدی تنازعہ پر احتجاج میں دیامر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ضرورت پڑی تو احتجاج میں شامل ہونے کیلئے دیامر جائیں گے

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ دیامر میں سرحدی تنازعہ صرف دیامر کے عوام کا نہیں بلکہ یہ پورے گلگت بلتستان کا مسئلہ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرحدی تنازعہ پر احتجاج میں دیامر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ضرورت پڑی تو احتجاج میں شامل ہونے کیلئے دیامر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سرحدی تنازعہ کے حل کیلئے اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرائی تھی مگر ٹیبل نہیں ہونے دیا گیا، صوبائی حکومت فوری وفاق سے رابطہ کر کے دیامر سرحدی تنازعہ کا حل نکالے ورنہ ہم عوام کے ساتھ مل کر پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button